گلستان جوہر سے لاپتہ کیبل آپریٹر کی گولیاں لگی لاش نالے سے مل گئی

کراچی کے علاقے گلستان جوہر سے لاپتہ کیبل آپریٹر کی لاش اسی علاقے میں نالے سے مل گئی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق گلستانِ جوہر بلاک 14 کے رہائشی فاروق علی خان 6 جنوری کو پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے تھے، ان کے اغواء کی ایف آئی آر شارع فیصل تھانے میں درج کرلی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیے

ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان کے مطابق اتوار کی شام گلستان جوہر بلاک 9 میں ایک نالے سے 45 سالہ شخص کی نعش برآمد ہوئی، جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

ڈاکٹرز کے مطابق لاش پر دو گولیاں ماری گئیں۔

پولیس کے مطابق لاش کی شناخت فاروق علی خان کے نام سے ہوئی، مقتول کیبل آپریٹر تھا۔

ذرائع کے مطابق مقتول یوتھ ایسوسی ایشن کا چیئرمین بھی تھا اور فلاحی کاموں میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں