گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 261 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، مراد علی شاہ

مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 261 نئے کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

 وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں12190نمونوں کی جانچ کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کوئی بھی اموات رپورٹ نہیں ہوئی ، اموات کی مجموعی تعداد7622 ہے ، آج مزید18مریض صحتیاب ہوئے ہیں ، صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 462675 ہوچکی ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ اب تک6782718نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے ، اب تک475421کیسزرپورٹ ہوچکے ہیں ، اس وقت 5124مریض زیر علاج ہیں ، 4926 گھروں میں،16آئسولیشن سینٹرز میں اور182مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ 180 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے ، 15 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں ، صوبے کے261نئے کیسز میں سے50کا تعلق کراچی سے ہے ، ضلع شرقی 27، ضلع جنوبی 16، ضلع وسطی3،ملیر 2 اور غربی 2 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مٹیاری 25، ٹنڈو محمد خان 23، عمرکوٹ 23 ، سانگھڑ 21، ٹھٹہ 20، حیدرآباد 17، میرپورخاص 17، ٹنڈوالہیار 17، شہید بینظیرآباد 15، بدین 12، جامشورو 9، لاڑکانہ 5، تھرپارکر 5 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں149727 افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہیں ، اب تک 24571258 افراد کی ویکسینیشن کی جاچکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں