صوبائی دارالحکومت لاہور کے گریٹر اقبال پارک میں برقع پہن کر خواتین کو ہراساں اور تنگ کرنے والے 2 نوجوانوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سبحان اور عثمان برقعے پہن کر گریٹر اقبال پارک میں سیر کیلئے آنے والی فیملیز کو ہراسا ں کر تے تھے اور اینٹی رائٹ فورس نے شکایت ملنے پر دونوں کو گرفتار کیا۔
دونوں ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ لاری اڈا منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ ایس پی اینٹی رائٹ فورس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔