کراچی میٹروپولیٹن کارپویشن (کے ایم سی) نے عسکری پارک تحویل میں لینے کا فیصلہ کرلیا۔
ڈائریکٹر جنرل پارکس نے کمپنی کمانڈر کور فائیو کے نام خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے عسکری پارک کے ایم سی کو دینے کا حکم دیا تھا لہٰذا سپریم کورٹ کےحکم پرعسکری پارک کا انتظام کے ایم سی کے حوالے کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا حکم تھاکہ 28دسمبر سے دوہفتوں کے اندر پارک تحویل میں لینا ہے، پارک کو تحویل میں لےکر سپریم کورٹ میں رپورٹ بھی جمع کروانی ہے۔
خط کے متن کے مطابق تاریخ کا تعین کریں کہ پارکس کس دن ضلعی انتظامیہ کےسپرد کیاجائےگا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سپریم کورٹ نے عسکری پارک کی کو کے ایم سی کی تحویل میں دینے کا حکم دیا تھا۔