کینیڈا نے اپنےشہریوں کو کراچی سمیت پاکستان کے بعض مقامات کا سفرنہ کرنےکی ہدایت کردی۔
کینیڈیا کی جانب سے اپنے شہریوں کو جاری کی گئی ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ کینیڈین شہری غیر متوقع سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر پاکستان میں احتیاط کریں۔
کینیڈا کی جانب سے جاری ایڈوائزری پر پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید کا ردعمل بھی سامنے آگیا ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ پاکستان غیر ملکیوں کیلئے ہر طرح سے پرُ امن ملک ہے، پاکستان میں غیر ملکیوں کیلئے دہشتگردی کا خطرہ نہیں ، پاکستان میں تمام فرقے، مکاتب فکر خوش دلی سے زندگی گزار رہےہیں۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ایسا کوئی ایشو نہیں جو کینیڈین شہریوں کے ساتھ ہو یا انہیں سکیورٹی کی ضرورت ہو، کینیڈانے اس معاملے پر پاکستان سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔