کیرالہ میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم

بھارتی ریاست کیرالہ میں شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کردیا، راہول گاندھی نے مشکلات سے بچنے کیلئے شہریوں کو ہدایت جاری کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں گزشتہ دنوں شدید موسلا دھار بارشوں کے باعث مختلف علاقوں میں 14 سے زائدافراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جب کہ درجنوں دیگر مشکلات کا شکار ہیں۔کیرالہ میں بھی شدید بارشوں کی وجہ سے شہریوں کی زندگی مشکلات کا شکار ہوگئی ہے جب کہ کئی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہوگیا ہے۔

بارش کے بعد پیش آنے والے مسائل سے متعلق کانگریس رہنما راہول گاندھی نے کانگریس کارکنوں کو بارش میں پھنسے پریشان حال لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایت جاری کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘کیرالہ میں ہمارے بھائی بہن شدید بارش کا سامنا کر رہے ہیں، میں کانگریس کارکنوں سے ہر ممکن مدد کرنے کی اپیل کرتا ہوں، برائے مہربانی احتیاط کے ساتھ تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں’۔

اپنا تبصرہ بھیجیں