اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پلاسٹک کے نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے چلنے والی خبروں کو غلط قرار دے دیا۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سوشل میڈیا پر نئے کرنسی نوٹوں کے حوالے سے جعلی خبریں گردش کر رہی ہیں جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ایسی کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے کہ پاکستان میں کرنسی نوٹ تبدیل کیے جائیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ کچھ روز سے کرنسی نوٹوں کی کچھ تصاویر گردش کر رہی ہیں جن کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ پشاور کے ایک طالب علم نے ڈیزائن کیے ہیں جن کی اسٹیٹ بینک نے منظوری دے دی ہے۔ پلاسٹک کی اس کرنسی کی نقل تیار کرنا ناممکن ہوگا۔
Some fake news regarding new designs of currency notes is circulating on social media. #SBP categorically denies the news and clarifies that no such proposal is under consideration at the moment. pic.twitter.com/Dnt1Yb3QRP
— SBP (@StateBank_Pak) November 8, 2021