کھاد نایاب، کسان لمبی لائنیں لگا کر بلیک میں خریدنے پر مجبور

رحیم یار خان: جنوبی پنجاب کے اضلاع میں کھاد نایاب ہوگئی جس کے باعث کسان لمبی لائنیں لگا کر بلیک میں خریدنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق رحیم یار خان، صادق آباد، لیاقت پور اور خان پور میں کھاد نایاب ہوچکی ہے اور کسانوں کو گندم کی فصل اگانے کیلئے دستیاب نہیں ہو رہی۔ اس کے علاوہ ضلع راجن پور میں بھی کھاد کی بلیک میں فروخت جاری ہے۔

کسانوں کا کہنا ہے کہ صبح سے لائنوں میں لگتے ہیں اور بڑی مشکل سے بلیک میں دو بوری کھاد ملتی ہے ۔ یوریا کھاد کو 500 روپے تک بلیک کرکے 2300 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔ دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کھاد کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں