کوپ 26 کانفرنس؛ پاکستانی پویلین عالمی رہنماوں کی توجہ کا مرکز

گلاسگو میں موسمیاتی تبدیلی کی عالمی کانفرنس کوپ 26 جاری ہے۔  کانفرنس میں پاکستانی پویلین عالمی رہنماوں کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

گلاسگو میں عالمی موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں عالمی رہنماوں نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ عالمی رہنماوں نے پاکستان  نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے تاثرات بھی دیے۔

جرمن چانسلر انجیلا مرکل اوریو اے ای کے وزیر ماحولیات نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا۔ رہنماوں نے پویلین میں پاکستان کی ماحولیاتی پالیسی سے متعلق معلومات بھی لیں۔

عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک  اوراسلامی ترقیاتی بینک کے صدوراور ڈی جی ریلیف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی  نےبھی پاکستانی پویلین کا دورہ کیا

وزیر اعظم کےمشیربرائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونےوالےپہلے3ممالک میں شامل ہے۔ گلیشیئر غیر معمولی طریقے سے پگھل رہے ہیں۔ پاکستان ماحول دوست پالیسی میں بھی سب سے آگے ہے۔

یاد رہے کہ اس وقت عالمی رہنما سکاٹ لینڈ کے شہر گلاسکو میں  کانفرنس آف پارٹیز26میں موجود ہیں۔ کانفرنس کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے خلاف آخری امید کہا جا رہا ہے۔ امید ہے کہ  کانفرنس میں عالمی درجہ حرارت میں اضافے  کو ڈیڑھ ڈگری تک محدود کرنے کیےواضح پالیسی بنائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں