عالمی وبا کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر موٹروے پر پبلک ٹرانسپورٹ بند کر دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ترجمان موٹر وے محمد گلزا ر نے بتایا کہ پرائیویٹ گاڑیاں موٹر وے پر سفر کرسکیں گی جبکہ اشیائے خوردونوش اور تیل سپلائی کرنے والی گاڑیوں کو بھی سفر کی اجازت ہوگی۔
ترجمان کے مطابق موٹر پر پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کی ہدایات کے مطابق لگائی گئی ہے۔
واضح رہے کو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں کوروناوائرس کے باعث مزید 79 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ تین ہزار 980نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔