کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر پشاور میں 4 سرکاری اسکولز بند کریئے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق کورونا کیسز رپورٹ ہونے پر پشاور کے 4 اسکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسکولز دوبارہ کھلونے کے وقت 12 سال سے زائد بچے، اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے، تمام مثبت کیسز کو کورنٹائن کیا جائے۔
یاد رہے پشاورمیں کورونا مثبت کیسزکی شرح 10 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔ صوبائی محکمہ داخلہ و قبائلی امور نے کمشنر اور ڈپٹی کمشنرپشاورکو پابندیوں پر فوری عملدرآمد کا مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔
مراسلے میں لکھا ہے کہ آؤٹ ڈورتقریبات میں 300 فل ویکسینٹیڈ افراد تک کی اجازت ہو گی ، 24 جنوری سے انڈورڈائننگ پر بھی پابندی ہوگی ، کھانا ساتھ لےجانے اورہوم ڈیلیوری سروس کی اجازت ہوگی۔
ارسال کیے گئے مراسلے کے مطابق پبلک ٹرانسپورٹ میں 70 فیصد سے زیادہ سواریوں کی اجازت نہیں ہو گی ، ویکسینشن اور ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنایا جائیگا ، تفریحی پارکس میں ویکسینٹیڈ50 فیصد سےزیادہ افرادکی اجازت نہیں ہو گی۔
خط میں لکھا ہے کہ واٹراسپورٹس،سوئمنگ پول میں بھی ویکسینٹیڈ50 فیصد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہو گی ، کراٹے،باکسنگ،رگبی،مارشل آرٹ،واٹرپولو،کبڈی ،ریسلنگ پرمکمل پابندی ہو گی جبکہ انڈورجیم میں بھی 50 فیصد فل ویکسینٹیڈ افراد سے زیادہ کی اجازت نہیں ہو گی۔