کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورنگی کی کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔
ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی اور لیبر ڈپارٹمنٹ سے فیکٹری آتشزدگی واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے متعلقہ حکام سے پوچھا ہے کہ کہا ہے کہ بتایا جائے واقعہ کیسے پیش آیا؟ فیکٹری میں احتیاط اور سیفٹی کے کیا انتظامات تھے؟ مراد علی شاہ نے حکام سے یہ بھی پوچھا ہے کہ اتنا زیادہ جانی نقصان کیسے ہو گیا؟
وزیراعلیٰ نے فیکٹری سانحے کے لواحقین کی بھرپور مدد کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کا مکمل علاج کیا جائے اور علاج و معالجے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔