کوآپریٹو مارکیٹ میں آگ کیمیکل ڈال کر لگائی گئی: تاجروں کا الزام

کراچی: کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے الزام عائد کیا ہے کہ مارکیٹ میں آگ کیمیکل ڈال کر لگائی گئی ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے تاجروں نے کہا کہ مارکیٹ میں آگ سےمتاثرہ دکانوں کی تعداد 500 ہے، 10 منٹ میں پوری مارکیٹ میں آگ لگنے کا امکان نہیں تھا،کیمیکل ڈال کر مارکیٹ میں آگ لگائی گئی ہے۔

تاجروں کا کہنا ہےکہ کوآپریٹو مارکیٹ میں جلنے والی دکانوں کی تعداد 250 سے 300 تک پہنچ گئی جس سے نقصان کا تخمینہ 5 سے 10 ارب روپے ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں