کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق کوئٹہ سمیت گردو نواح میں تقریباً ہفتے کی صبح 11 بجکر 39 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ اس کا مرکز قلات سے 40 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔
زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے تاہم زلزلے سے اب تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔