کوئٹہ میں گزشتہ رات بارش کے بعد سے شہر کے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے، صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کوئٹہ میں گزشتہ رات بارش کے بعد سے شہر کے مختلف وسطی اور نواحی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی، بجلی کی معطلی کا سلسلہ گزشتہ کئی گھنٹوں سے جاری ہے جس کی وجہ سے صارفین کو مشکلات پیش آرہی ہیں۔
ترجمان کیسکو کے مطابق شہر اور نواحی علاقوں میں 19 فیڈرز فنی خرابی کے باعث بند ہوگئے ہیں، متاثرہ فیڈرز سے منسلک علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہے، متاثرہ فیڈرز پر فنی خرابی دور کرنے کے لئے پیٹرولنگ جاری ہے۔