کوئٹہ میں ائیر پورٹ روڈ پر گھر میں گیس لیکج دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ائیرپورٹ روڈ پر گیس لیکج کے باعث دھماکے سے کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے میں 2 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے جبکہ جاں بحق افراد میں ایک لڑکی بھی شامل ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔