کراچی: ایڈ منسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صدر کوآپریٹومارکیٹ میں لگنے والی آگ پر90 فیصد قابو پا لیا گیا ہے۔
برانڈ سنیریو اردو کے مطابق انہوں نے صدر کوآپریٹیو مارکیٹ کے دورے کے موقع پر ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ آگ پرمکمل قابوپانے کے بعد وجوہات کا تعین ہوگا۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے واضح کیا کہ آگ لگنےکے واقعے کی تحقیقات کی جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے شہر کی فائر بریگیڈ پورے طریقے سے متحرک ہے جب آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی صدر اسٹیشن کے دو فائر ٹینڈرز جائے وقوع پر پہنچ گئے تھے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ایک سوال کے جواب میں یقین دہانی کرائی کہ رپورٹ کے بعد تاجروں کے ساتھ بیٹھ کر ریلیف دینے کی کوشش کریں گے۔