کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ1، میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محسن عتیق 348 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پیپلزپارٹی کے شہریار خان 343 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے، کوہاٹ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 3 میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق آزادامیدوار سفیان رحمان 1070ووٹ لے کر کامیاب جبکہ آزاد امیدوارشوکت نواز457ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےکفایت اللہ خان 325ووٹ لے کر کامیاب اور آزاد امیدوار ملک محمد ریاض 83ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔
گوجرانوالہ کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے قمرعلی 2431 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کےصابرعلی1659ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔
گوجرانوالہ کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار چودھری محمد کاشف حفیظ 1411ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ آزاد امیدوار عامر بٹ اختر 1185ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
گوجرانوالہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 میں غیرسرکاری غیرحتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کےامیدوارغلام مجتبی 662 ووٹ لیکر کامیاب اور مسلم لیگ ن کے طاہرفاروق 296 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
اوکاڑہ کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 میں غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے محمد شہزاد شفیع2299 ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ، جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے محمد الیاس817ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار عمیر خادم 641ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار مسعود احمد مرزا341ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔
اوکاڑہ کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ5 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار اقبال حسین شاہ 1773 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کے نوید مشتاق 1171ووٹ لےکردوسرےنمبر پر ہیں۔
ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار غلام جیلانی شیخ 158ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کےخلیل احمد 131ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار شیخ عبد الوحید 929 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےسید احمد مونی 316ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر آئے۔
ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار ملک بلال 1229 ووٹ لے کرکامیاب ہوئے جبکہ آزاد امیدوار ہمایوں اکبر 1115 ووٹ لے کردوسرے نمبر پر رہے۔
ملتان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 6،غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوارثنا اکبر 156ووٹ لے کرکامیاب اور آزاد امیدوار محمدعارف رضا128ووٹ لےکردوسرےنمبر پر موجود ہیں۔
بہاولپورکنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عبد المالک 242ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک انصاف کے محمد اعجاز 139ووٹ لے کردوسرےنمبر پر رہے۔
ڈیرہ اسماعیل خان کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے انور علی 75 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ پاکستان مسلم لیگ ن کےغلام سرور34ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر آئے۔
منگلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ2 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار محمد حسین 552 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ آزاد امیدوار شکیل احمد 549 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر ہیں۔
لورالائی کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق آزاد امیدوار وحید خان 225ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ آزادامیدوار ظریف خان 203ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے عابد حسین 738 ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کے یاسر محمود 268 ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر موجود ہیں ۔
ٹیکسلا کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےغلام دستگیر439 ووٹ لے کرکامیاب اور پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار منورخان 378ووٹ لےکر دوسرےنمبر پر ہیں۔
کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں تحریک انصاف کے غلام احمد 650 ووٹ لے کر کامیاب اور مسلم لیگ ق کے شکیل احمد 485 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر رہے۔
کھاریاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2،غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق تحریک انصاف کے نصیر احمد بٹ 613ووٹ لے کر کامیاب رہے اور پاکستان مسلم لیگ ن کےمحمدصداقت تصور322ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر ہیں۔
پشاور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے میں آزاد امیدوار نعمان فاروق 705 ووٹ لے کر کامیاب اور تحریک انصاف کےمومن رشیدگرواڑہ193ووٹ لےکردوسرےنمبر پر ہیں۔
حویلیاں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےسردار سید اکثر990ووٹ لےکرکامیاب اور آزاد امیدوار لیاقت خان 716ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہیں۔
ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 4 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے بیدار بخت 1554ووٹ لے کر کامیاب رہے جبکہ آزاد امیدوار نزاکت خان 1093 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔
ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 5 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے فواد علی جدون 637 ووٹ لے کر کامیاب رہے ، جبکہ تحریک انصاف کے فہیم گل اعوان 547ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر آئے۔
ایبٹ آباد کنٹونمنٹ بورڈ کے وارڈ10 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کےنبیل اشرف 1083 ووٹ لےکر کامیاب رہے جبکہ تحریک انصاف کےاعجاز احمدخان جدون 898ووٹ لے کر دوسرےنمبر پر ہیں۔
حیدرآباد کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 2 میں غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کےعابدحسین 927 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کےراشد محمود528 ووٹ لےکردوسرےنمبر پر آئے۔
حیدر آباد کے کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 7 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے عرفان علی خان 934ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ تحریک لبیک پاکستان کے محمد فیصل 263ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
حیدر آباد میں کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 10 کے غیرسرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے شاہ حسین بخاری 496ووٹ لےکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کےعبد الشکور 251 ووٹ لےکردوسرے نمبر پر آئے۔
رسالپور کنٹونمنٹ بورڈ وارڈ 1 کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کےوقار احمد 300ووٹ لےکرکامیاب ہوئے ، جبکہ آزاد امیدوارعثمان خان خلیل201ووٹ لےکردوسرے نمبر پر رہے۔
اکتالیس کنٹونمنٹ بورڈزکے دو سو پانچ وارڈز میں پندرہ سو انہتر امیدواروں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، پریزائیڈنگ افسران گنتی کے بعد پولنگ اسٹیشنز پرنتائج کا اعلان کریں گے۔
تمام پولنگ ایجنٹس اور امیدوار نتیجے کی کاپی پریزائیڈنگ افسروں سے حاصل کریں گے۔