کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے چارج سنبھال لیا

کمشنر کراچی محمد اقبال میمن نے منگل کو اپنے عہدے کا چارچ سنھبال لیا۔

سندھ حکومت نے گزشتہ روز نوید شیخ کی جگہ محمد اقبال میمن کو کمشنر کراچی تعینات کیا تھا، وہ دسمبر 2020ء سے کمشنر کراچی تھے، محمد اقبال میمن نے نوید شیخ سے عہدے کا چارج لیا، وہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 21 کے افسر ہیں۔

کمشنر کراچی کے عہدے پر تعیناتی سے قبل اقبال میمن وزیراعلیٰ انسپیکشن انکوائریز اور امپلیمینٹشن ٹیم کے چیئرمین کے طور پر کام کررہے تھے۔

کمشنر کراچی کی حیثیت سے چارج لینے کے بعد محمد اقبال میمن نے کراچی انتظامیہ کے افسران کے ایک اجلاس کی صدارت کی جس میں ایڈیشنل کمشنر کراچی۔1 اسد علی خان نے کمشنر کراچی کو بریفنگ بھی دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں