کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کی بحری سیکیورٹی اور استحکام سےمتعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کی تعریف

اسلام آباد : کمانڈررائل سعودی نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ سےملاقات میں بحری سیکیورٹی ،استحکام سےمتعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کوسراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک بحریہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ کمانڈررائل سعودی نیول فورسز نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ، نیول ہیڈکوارٹرز آمد پر نیول چیف ایڈمرل امجد نیازی نےمعزز مہمان کا استقبال کیا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ وائس ایڈمرل فہدبن عبداللہ الغفیلی کو روایتی انداز میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ، بعدازاں معزز مہمان کا پرنسپل اسٹاف آفیسرز سےتعارف کرایاگیا۔

کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز نے سربراہ پاک بحریہ سےملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

اس موقع پر معززمہمان کوپاک بحریہ کی ذمہ داریوں ،استعداد کار پربریفنگ بھی دی گئی، معزز مہمان نے بحری سیکیورٹی ،استحکام سےمتعلق پاک بحریہ کی کاوشوں کوسراہا۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان،سعودی عرب میں مضبوط مذہبی،ثقافتی ،دفاعی روابط قائم ہیں، کمانڈر رائل سعودی نیول فورسز کےدورے سے تعلقات کو مزید فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں