ملتان: حضرت بہاؤالدین زکریا کے 782واں عرس مبارک کے موقع پر کل ضلع میں چھٹی کااعلان کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملتان کے ڈپٹی کمشنر عامر کریم کی جانب سے کل ضلع میں مقامی چھٹی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
جاری کر دہ نوٹی فکیشن کے مطابق عالمی وبا کورونا کی وجہ سے عرس کی تقریبات محدود کر دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کل اختتامی دعا کروائیں گے۔
واضح رہےکہ حضرت بہاؤالدین زکریا کے عرس کی تقریبات جاری ہے، تقریبات کا آغاز درگاہ کے سجادہ نشین و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے مزار کو غسل دے کر کیا تھا۔
یاد رہے حضرت بہاؤ الدین زکریا سہروردی ملتانی رحمتہ اللہ علیہ کی ولادت با سعادت 566 ہجری ملتان میں ہوئی، آپ کے والد ماجد کا اسم گرامی حضرت مولانا وجیہہ الدین محمد قریشی تھا۔ آپ کےجد اعلی حضرت کمال الدین علی شاہ قبیلہ قریش سےتعلق رکھتےتھے ۔ آپ کے جدامجد مکہ معظمہ سے پہلے خوارزم آئے ، پھر ملتان میں مستقل سکونت اختیار کی۔
حضرت خواجہ بہاؤالدین زکرياملتانی رحمتہ اللہ علیہہ سلسلہ سہروردیہ کی عظیم کڑی ہیں۔ حضرت کی ذات ستودہ صفات گونا گوں خوبیوں کی حامل ہے، آپ 666 ہجری میں اس دار فانی سے رخصت ہوئے۔