یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کشمیریوں کو حق خودارادیت کے لیے بے مثال عزم پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج پوری پاکستانی قوم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے۔
Message from President Dr. Arif Alvi on the occasion of #KashmirSolidarityDay on 5th February, 2022
Today, we pay tribute to unparalleled commitment of Kashmiris for attainment of their legitimate right to self-determination.
The entire Pakistani nation stands with Kashmiris. pic.twitter.com/mbiM60dpvE
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 5, 2022
صدر عارف علوی نے یاددہانی کروائی کہ حق خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے رہیں گے،کشمیری عوام کی خواہش اور متعلقہ قراردادوں کے مطابق تنازع کا حل پاکستان کا حتمی مقصد ہے۔
IIOJK is being brutalised under Indian occupation by fascist Modi regime, now also trying to change demography thru criminal means. Pakistan will continue to support Kashmir cause. I remind the world to wake up & fulfil its promise of protecting Kashmiri human & political rights.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 5, 2022
انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق حتمی فیصلہ صرف کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق ہوگا، کشمیر کا حتمی فیصلہ آزادانہ استصوابِ رائے کے ذریعے ہی کیا جائے گا اور کشمیری عوام جبر کے خلاف جرات مندانہ جدوجہد میں ضرور سرخرو ہوں گے۔
We reassure our Kashmiri brothers and sisters that we remain resolute in our principled position on Jammu and Kashmir and will continue to stand with them in their just struggle for self-determination.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) February 5, 2022
صدر مملکت نے اپنے پیغام میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارت وادی میں غیر کشمیریوں کی آباد کاری سے مسلمانوں کی تقلیلِ آبادی کا آغاز کر چکا ہے، بھارت غیر انسانی حربے ، سفاکانہ قوانین اور ریاستی دہشت گردی کا استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت ماورائے عدالت قتل، ظالمانہ حراست اور جعلی مقابلوں میں ملوث ہے، بھارت حراستی تشدد، پیلٹ گنوں کے استعمال اور گھروں کو مسمار کرنے میں بھی ملوث ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 9 لاکھ سے زائد قابض بھارتی افواج نے مقبوضہ کشمیر کو ایک بڑی جیل میں بدل دیا ہے، آر ایس ایس اور بی جے پی کی کشمیریوں کی تحریک آزادی کو کنٹرول کرنے کی کوشش ناکام رہی ہے جبکہ بھارت کے 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔