کسٹمز کی کراچی پورٹ پر کارروائی؛ جعل سازی سے کھڑی گاڑیاں نکالنے والا گروہ گرفتار

کراچی میں کسٹمز اپریزمنٹ نے کارروائی کے بعد جعلی پی آر سی اور انکیشمنٹ بناکر پورٹ سے گاڑی نکلوانے والے افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان میں بینک کا عملہ بھی شامل ہے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق کسٹمز اپریزمنٹ نے کارروائی کے بعد جعلی انکیشمنٹ سرٹیفکیٹ اور جعلی پروسیڈ ریئلائزیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 9 ملزمان گرفتار کرلئے، گرفتار ملزمان میں بینک کا عملہ بھی شامل ہے۔

ملزمان جعلی پی آر سی اور پاسپورٹ کی مدد سے پورٹ پر کھڑی گاڑیاں نکالتے تھے اور کروڑوں روپے کی جعلسازی کرتے تھے۔

تفتیش کے دوران مزید 29 پی آر سی برآمد ہوئے ہیں جنہیں تصدیق کے لئے نجی بینک کے ہیڈ آفس بھیج دیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت تین مقدمات درج کئے گئے ہیں جبکہ ملزمان کا کسٹمز کورٹ سے 14 دسمبر تک کا ریمانڈ لیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں