پاکستان کسٹمز میں نان کسٹم پیڈ گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلےکا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کسٹمز کےکوئٹہ کلیکٹریٹ کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہیں، گھپلوں کی تحقیقات پاکستان کسٹمز کےگریڈ 20 کے سینیئر افسر محمد یعقوب کے حوالے کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ ابتدائی تحقیقات میں گاڑیوں کی نیلامی میں بڑےگھپلوں کا انکشاف ہوا ہے، من پسند افراد سے ملی بھگت کرکےگاڑیاں سستے داموں نیلام کرائی جا رہی ہیں۔
ذرائع نے بتایا ہےکہ گاڑیوں کی نیلامی میں گھپلوں سے ملکی خزانے کو کروڑوں روپےکا نقصان پہنچایا گیا۔ ملک کے دیگرکسٹمز دفاتر کے خلاف بھی تحقیقات کا دائرہ وسیع کرنےکا امکان ہے۔