کسٹمز حکام کی بلوچستان میں کارروائیاں، 5 کروڑ روپے کا غیرملکی سامان برآمد

کسٹمز حکام نے بلوچستان کے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے پانچ کروڑ روپے کا غیرملکی سامان برآمد کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کسٹمز کی جانب سے بلوچستا کے علاقوں مانی خوا اور نوتال کے مقام پر کارروائیاں عمل میں لائی گئی جس میں ٹرک سے غیرملکی الیکٹرک ہیٹرز برآمد ہوئے۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا تھا کہ مانی خوا کے مقام سے ہی ایک اور گاڑی سے بڑے پیمانے پر غیرملکی نائلون کی رسی برآمد کی گئی۔

ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے دونوں گاڑیوں کے ڈرائیورز نے غلط ڈیکلریشن کا سہارا لیا، کسٹمز نے غیرملکی سامان گاڑیوں سمیت تحویل میں لے لیا ہے جن کی مالیت چار کروڑ روپے بنتی ہے۔

ترجمان کسٹمز کا کہنا ہے کہ نوتال میں کسٹمز چیک پوسٹ پر بھی ٹرک سے خشک انگور کی بڑی کھیپ برآمد ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں