کرپٹو کرنسی فراڈ سے متعلق شکایات پر کام تیز کردیا، ڈی جی ایف آئی اے

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا ہے کہ کرپٹو کرنسی سے فراڈ کی شکایات پر کام تیز کردیا گیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں ثناء اللّٰہ عباسی نے کہا کہ لوگوں کی شکایات پر 18 ارب ڈالر فراڈ کا معاملہ سامنے آیا، تمام بینکوں کو منع کردیا ہے کہ ورچوئل کرنسی میں لین دین نہ کریں۔

ڈی جی ایف آئی اے نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں ایسی ویب سائٹس کی تعداد سیکڑوں میں ہے، کرپٹو کرنسی کی ویب سائٹ کہاں سے آپریٹ ہورہی تھی منگل تک تعین ہوجائے گا۔

اُن کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی فنڈنگ کے لیے بھی ورچوئل کرنسی کو استعمال کیا جاتا ہے، کرپٹو کرنسی کے ذریعے فراڈ کا ملزم ڈاکٹر ظفر 8 ماہ قبل گرفتار ہوچکا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں