کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے، وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس صرف انتشار کی سیاست کے علاوہ کوئی ایجنڈا نہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ اپوزیشن عناصر نے ثابت کیا ہے کہ ان کی سیاست کسی اصول یا نظریے کی بنیاد پر نہیں ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ کورونا پر منفی سیاست کرنے والوں کو اب انتشار کی سیاست سے توبہ کرلینی چاہیے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن رہنماؤں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں، عوام جانتے ہیں کہ ماضی میں انہی جماعتوں نے معیشت کو تباہ و برباد کیا۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ مسترد شدہ عناصر ملک کو درست سمت پر چلتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، پروپیگنڈا کی سیاست اپوزیشن کا وطیرہ ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مخالفین صرف پوائنٹ اسکورنگ کرنے میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے تبدیلی کی بنیاد رکھ دی ہے، کرپشن اور لوٹ مار کا خاتمہ پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں