کراچی کے چڑیا گھر میں ہتھنی مدھوبالا کی 16ویں سالگرہ منائی گئی۔
مدھو بالا کی سالگرہ کی تقریب میں ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بھی شرکت کی۔ جبکہ بچوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
اس موقع پر مدھو بالا کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
تقریب سے خطاب میں مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھاکہ کراچی چڑیا گھر کی بحالی کیلئے انتظامیہ محنت کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ ترمیمی بل کے ذریعے بلدیاتی نظام کو مضبوط کررہےہیں، وفاقی حکومت کے منی بجٹ کوپاکستان کےعوام مسترد کرچکےہیں۔