کراچی کے مختلف علاقوں میں 4.1 شدت کا زلزلہ، کئی عمارتیں لرز اٹھیں

کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

کراچی کے مختلف علاقوں گلشن حدید، گڈاپ، آئی آئی چندریگر روڈ، گلستان جوہر، ملیر، کینٹ، اسکیم 33 سمیت دیگرعلاقوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پیمامرکز کے مطابق کراچی میں زلزلےکی شدت 4.1 اورگہرائی 15 کلومیٹرتھی جبکہ زلزلے کا مرکز ڈی ایچ اے کراچی سے 15 کلومیٹرشمال میں تھا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے زلزلے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں