کراچی کے ساتھ ساتھ لاہور میں تجاوزا ت کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور میں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران غیر قانونی طور پر تجاوزات قائم کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوگئے، اسسٹنٹ کمشنر شالیمار تہنیت بخاری نے اسپیشل اسکواڈ اور واہگہ زون پولیس کے ہمراہ کریک ڈاؤن کیا ۔

گھاس منڈی اسٹاپ تا شالیمار چوک، حق نواز روڈ اور باغبانپورہ میں آپریشن کرکے ریڑھیوں اور پھٹوں کو ضبط کرلیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر کارروائی کی گئی ہے۔

مزید کہا کہ غیر قانونی طور پر قائم تجاوزات پھیلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں