حیدرآباد کے علاقے لطیف آباد کے مختلف علاقوں میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق واسا کی لائینوں میں پینے کا پانی نا آنے کےباعث شہریوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ چار سالوں سے واسا کی واٹر سپلائی لائینوں میں گٹرملا بدبودار پانی آررہا ہے ، چار سالوں سے مختلف جگھوں پر نصب فلٹڑ پلانٹس سے پانی بھرنے پر مجبور ہیں۔
شہریوں کے مطابق واسا کی واٹر سپلائی لائنیں ناکارہ ہوچکی ہیں جس وجہ سے سیوریج کا پانی مکس ہوگیا ہے اور پینے کا صاف پانی ہمارے لیے نایاب ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ لطیف آباد سمیت مدینہ کالونی، امانی شاہ کالونی ،قائداعظم کالونی اور ایوب کالونی بھی پانی کے بحران سے شدید متاثر ہیں۔