مراد سعید نے کہا ہے کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز25 دسمبرکے بعد ہو جائے گا۔
وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن کاکمیٹی میں کوئی رکن نہیں ، سندھ کی کمیٹیوں میں فریال تالپور،شرجیل میمن جیسےلوگ ہیں ، ایسےلوگ کمیٹیوں میں ہونگےتوکیسااحتساب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ کورونامیں وزیراعلیٰ سندھ نےراشن کے بجائے بھاشن دیا ، وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ زرداری کےفرنٹ مین ہیں ، پنجاب میں آٹےکاتھیلا1100،سندھ میں 1430 روپےکا ہے ، سندھ میں آٹامہنگاکیوں مل رہاہے؟
وفاقی وزیر مواصلات نے کہا کہ گندم،آٹا،گھی پروفاقی حکومت 30 فیصد سبسڈی دےگی ، سندھ کےاسپتالوں میں ڈاکٹرز اور ادویات ہی نہیں ، کراچی والوں کوپینےکاصاف پانی بھی میسر نہیں، سندھ کے 70فیصد لوگ زہریلاپانی پینے پر مجبور ہیں ، سندھ کو ساڑھے 600 ارب روپےملے،پیسہ کہاں گیا؟
مراد سعید نے کہا کہ کراچی،حیدرآباد،سکھر تک سندھ میں اصلی موٹروےبنےگی ، وفاقی حکومت کراچی میں ترقیاتی کام کررہی ہے ، وفاقی حکومت کام کرے تو انہیں کرپشن کا موقع نہیں ملتا، وفاق کراچی میں کوئی کام کرتاہےتوانہیں تکلیف ہوتی ہے، کے فور ، کے سی آرپروفاقی حکومت نےکام شروع کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرین لائن بس سروس کا آغاز 25 دسمبر کے بعد ہوجائے گا، پیپلز پارٹی نے کراچی شہر کو گٹر بنا دیا ، 18 ویں ترمیم کے تحت ملنے والا پیسہ زرداری کے اکاؤنٹ میں جاتا ہے، سندھ میں تعلیم اورصحت کی ابترصورتحال ہے ، سندھ کے اسکولز میں طلبا کے بجائے بھیڑ، بکریاں باندھی ہوتی ہیں۔