بھارتی ریاست گجرات میں موجود ہوا کے کم دباؤ کے باعث کراچی میں گرم ہوائیں چلنے لگی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق دوپہر میں تھنڈر سیلز بننے سے معتدل بارش کا امکان ہے۔ جمعرات اور جمعے کو کراچی، حیدرآباد سمیت سندھ کے کئی شہروں میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوسکتی ہے۔
طوفانی بارش سے کراچی ،حیدرآباد، بدین میں اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں تین اکتوبر تک موسلادھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔
طغیانی کے خدشے کے پیش نظر ماہی گیروں کو سمندر میں جانے سے گریز کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔