وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کراچی میں پہلی بار ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جارہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو خوشخبریاں ملتی رہیں گی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی کا کہنا ہے کہ گرین لائن بس منصوبہ 27 ارب روپے کا ہے، کراچی میں 54 کلومیٹر سڑکیں تعمیر ہورہی ہیں، پہلی بار کراچی میں ٹرانسپورٹ کا جدید نظام شروع ہونے جارہا ہے۔
اسد عمر نے کہا ہے کہ کے سی آر کی منظوری بھی دے دی جائےگی، گرین لائن بسوں میں سافٹ ویئرانسٹال کیا جائے گا، اگلے ماہ گرین لائن کیلئے مزید 40 بسیں آئیں گی۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے مزید کہا ہے کہ گرین لائن سروس 2 ماہ میں شروع ہوجائے گی، سب سے زیادہ ٹیکس دینے والا شہر جدید ٹرانسپورٹ کے نظام سے محروم ہے