کراچی میں ’مٹی کے طوفان‘ کے بعد ٹوئٹر پر ’میم کی بھرمار

شہرِ قائد میں جہاں مٹی کا طوفان آیا تو وہیں سوشل میڈیا صارفین کسی سے پیچھے نہ رہتے ہوئے ٹوئٹر پر مزاحیہ میمز کی بھرمار شروع ہوگئی.

21 جنوری کو گرد آلود تیز ہواؤں نے کراچی کو اپنی لپیٹ میں لیا بلکہ سوشل میڈیا بھی اس طوفان سے بچ نہ سکا۔

مزاحیہ میمز بنانے والے سوشل میڈیا صارفین نے اس سُنہرے موقع کو ہاتھ سے جانے نہیں دیا اور مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خوب تفریح کی۔

صارفین نے کراچی میں آنے والے مٹی کے طوفان کی مناسبت سے مزاحیہ میمز شیئر کیں جنہیں دیکھ کر دیگر صارفین اپنے قہقہوں پر قابو نہ رکھ سکے۔

صحرا میں چائے کے گھونٹ سے لے کر سر سے پاؤں تک دھول میں ڈھکے رہنے تک کی مزاحیہ اور دلچسپ میمز پر ایک نظر ڈالیں۔

ایک صارف نے ایک شخص کی تصویر شیئر کی جو کہ پورا مٹی میں بھرا ہوا ہے۔

صارف نے لکھا کہ ’کراچی والوں کا یہ حال ہے۔‘

ایک خاتون صارف نے مزاحیہ میم شیئر کی جس میں ایک لڑکی ویکیوم کلینر سے مٹی صاف کررہی ہے۔

https://twitter.com/baji_zoro/status/1484805212439252995?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484805212439252995%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1040823

صارف نے لکھا کہ ’میں اس طوفان میں اپنے گھر کو صارف کرنے کی کوشش کررہی ہوں۔‘

ایک صارف نے بالی ووڈ فلم کا ایک منظر شیئر کیا جس میں لوگ بھاگ رہے ہیں اور پیچھے سے مٹی کا طوفان آرہا ہے۔

https://twitter.com/NaaMaloomm/status/1484611839132676105?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1484611839132676105%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1040823

اپنا تبصرہ بھیجیں