کراچی میں موسم سرما کی پہلی بارش, سردی میں اضافہ

کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی موسم سرما کی پہلی بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔

شہر قائد میں ملیر، ماڈل کالونی، کھارادر، شارع فیصل، گارڈن، قیوم آباد، گلستانِ جوہر اور آئی آئی چندریگر روڈ سمیت دیگر علاقوں میں موسلام دھار بارش ہوئی۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل تک بارش کی پیشگوئی کر رکھی ہے جبکہ 28 دسمبر سے شہر میں سردی کی شدت میں مزید اضافے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں