کراچی والوں کے لیے اچھی خبر سامنے آگئی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کو پانی فراہم کرنے والی کینجھر جھیل میں تیزی سے پانی کا اضافہ ہورہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جھیل کی سطح آب بلند ترین 52.7 آر ایل تک پہنچ گئی ہے، سطح اب میں اضافے سے کراچی کے شہریوں کو پانی وافر مقدار میں مل سگے گا۔
جھیل میں پانی کی سطح بلند ہونے سے جھیل کے اندر واقع ہوٹلز، ہٹس، دکانیں، ریسکیو سینڑ اور دیگر سیاحتی پوائنٹس بھی زیر آب گئے ہیں۔
محکمہ آبپاشی کے مطابق جھیل میں پانی کا مزید اضافہ ہوگا، جھیل میں کوٹڑی سے 4000ہزار کیوسک پانی فراہم کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ جھیل میں سطح آب میں اضافہ سے کراچی کے شہریوں کو اب پانی کے قلت کا سامنا نھیں کرنا پڑے گا۔