کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال

شہر قائد میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بحال کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سی این جی اور آرایل این جی اسٹیشنزکوگیس کی سپلائی 24 گھنٹوں بعد بحال کردی گئی ہے۔

سوئی گیس حکام کا کہنا ہے کہ گیس لوڈ میجنمٹ پلان کے تحت اسٹیشنز بند کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ اتوار کی صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک گیس سپلائی معطل کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں