کراچی میں سال کی سرد ترین رات ریکارڈ

گزشتہ رات شہر قائد میں سال کی سرد ترین رات ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات کم سے کم درجہ حرارت 10.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کا موجودہ درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

تازہ ترین اپڈیٹ کے مطابق آج شہر کا مطلع صاف رہے گا البتہ بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں