کراچی میں سائبرین ہوائیں داخل ہو گئی ہیں جس کے سبب سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج کم سے کم درجہ حرارت 10.1 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
شہرقائد میں ہوا میں نمی کا تناسب 26 فیصد ریکارڈ کیا گیا، شہر میں 22 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مشرقی ہوائیں چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کا کہنا ہےکہ آج مطلع صاف رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردی کی لہر 21 دسمبر تک جاری رہے گی۔
لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں جس کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات پر بند کردیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ مختلف شہروں میں فلائٹ اور ٹرینوں کا شیڈول بھی متاثر ہوا ہے۔
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے۔
ٹریفک پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ گہری دھند کے باعث شہری غیر ضروری سفر سے گریزکریں اورگاڑیوں پر فوگ لائٹس نصب کریں ۔
پنجاب بھرمیں شہری سردی سے بچنے کےلئے آگ جلا کر سردی کی شدت کم کرتے دکھائی دیتے ہیں۔
دھند کا سلسلہ مزید کئی روز جاری رہنے کا امکان ہے ۔