کراچی میں رینجرز کی کارروائی، 2 ڈکیت گرفتار

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں رینجرز نے کارروائی کی ہے جس کے نتیجے میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ دو 2 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان میں سرغنہ فیصل عرف جملو، حیات خان اور فرحان کالا شامل ہے، ملزمان اورنگی ٹاؤن اور منگوپیر کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا گروہ 10 سے زائد جراٸم پیشہ افراد پر مشتمل ہے، ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے قانونی کارروئی کے لئے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں