کراچی میں لانڈھی بچہ جیل کے سامنے دو مسافر بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق لاندھی بچہ جیل کے قریب مسافر بسوں کے حادثے میں 9 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دوسری جانب کاٹھور موٹروے کے قریب بھی بس اور ٹریلر میں تصادم کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہو گئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار بس حیدرآباد سے کراچی آ رہی تھی کہ کاٹھور کے قریب ٹریلر سے ٹکرا گئی، حادثے کے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔