پاکستان کی سب سے بڑی آبادی والے شہر کراچی میں دودھ کی نئی سرکاری قیمت مقرر کر دی گئی۔
کمشنرکراچی اقبال میمن نے مشاورت کے بعد شہر میں دودھ کی نئی قیمت 120 روپے فی لیٹر مقرر کردی جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
دودھ کی نئی قیمت کا اطلاق آج جمعرات سے ہو گا۔
یہ فیصلہ کمشنرکراچی کی سربراہی میں قائم جائزہ کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا ہے۔
کمشنر کا کہنا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کی مشاورت سے مقرر کی گئی ہے۔