کراچی: بھاری رقم کےعوض کورونا منفی ٹیسٹ کی جعلی رپورٹس اور ویکسینیشن سرٹیفکیٹ بنانے میں ملوث 11 رکنی گینگ پکڑا گیا۔
وفاقی تحقیقاتی ایجنسی(ایف آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ عمران ریاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ 11 ملزمان کا گینگ گرفتار کیا ہے، لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت 2 ملزمان کا تعلق محکمہ صحت سے ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر سندھ عمران ریاض کے مطابق ملزمان لوگوں کو جعلی پی سی آر ٹیسٹ کا سرٹیفکیٹ بنوا کر دیتے تھے۔
عمران ریاض کے مطابق ملزمان میں ایک لیڈی ہیلتھ ورکر بھی شامل ہے، ملزمان لوگوں کو دوسری ویکسین کی انٹری کرکے بھی دیتے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ 15 سو کے قریب جعلی پی سی آر اور 5 سو جعلی ویکسینیشن کے شواہد ملے ہیں، جعلی سرٹیفکیٹ بنوانے والوں کو بھی شامل تفتیش کیا جا رہاہے۔