کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کی کارروائی، اغواء برائے تاوان کا ملزم گرفتار

کراچی میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کی ہے جس میں اغواء برائے تاوان کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی وائلنٹ کرائم سیل نے کارروائی کے دوران اغواء کیے گئے بچے کو بازیاب کرالیا ہے۔

اس ضمن میں اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی معروف عثمان کا کہنا ہے کہ اغواء برائے تاوان کے منعظم گروہ کا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان کے گروپ نے 20 ستمبر کو ایک بچے کو اغواء کیا تھا جسے بازیاب کرالیا گیا ہے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی معروف عثمان نے بتایا ہے کہ 8 سالہ بچے محمد اسمعیل کو اغواء کیا گیا تھا، سفید رنگ کی کورولا گاڑی میں سوار 5 ملزمان نے بچے کو پی ای سی ایچ ایس کے علاقے سے اغواء کیا تھا اور پھر 2 کروڑ روپے تاوان طلب کیا تھا۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی معروف عثمان نے بتایا ہے کہ 4 اکتوبر کو چھاپہ مار کارروائی کے نتیجے میں مرکزی ملزم کو گرفتار کیا گیا تھا جبکہ باقی ملزم فرار ہونے مین کامیاب ہوگئے تھے،

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی معروف عثمان نے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے ملزم کے قبضے سے 9 ایم ایم کی پستول بھی ملی ہے۔

اینٹی وائلنٹ کرائم سیل کے ایس ایس پی معروف عثمان نے مزید بتایا ہے کہ گرفتار ملزم کا ماضی میں جرائم میں ملوث ہونے کا کریمنل ریکارڈ بھی اکٹھا کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں