محکمۂ موسمیات نے ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ یہاں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق شہرِ قائد کا آج مطلع جزوی اور کبھی مکمل ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کراچی میں آج کم سے کم درجۂ حرارت 28 اعشاریہ 5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
محکمۂ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ شہر کا آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ رہ سکتا ہے۔
محکمۂ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی میں چلنے والی ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔