کراچی میں آج سے سردی بڑھنے کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی میں سردی کی شدت بڑھنے کی پیش گوئی کی ہے۔

میٹ آفس کے مطابق کراچی میں آج بروز جمعہ سے تیز ہوائیں چل سکتی ہیں، جب کہ اس دوران شہر کا درجہ حراست 8 سے 9 ڈگری ہونے کا امکان ہے۔

ہوا کی رفتار 60 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے۔

شہر میں ہوا کی رفتار 36سے 45؍ کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھنے کا امکان ہے، جب کہ 22 سے26 جنوری کے دوران کراچی سمیت سندھ میں تیز ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

اس دوران ہوائیں مغرب اور شمال مغرب سے چل سکتی ہیں۔

جمعہ کے روز خیبرپختونخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور برف باری جب کہ بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔

پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند کی چھائی رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں