محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
یہ بات محکمۂ موسمیات کے ڈائریکٹر سردار سرفراز نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بحیرۂ عرب میں سسٹم موجود ہے، جس کے باعث کراچی میں کل کی طرح آج بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
ڈائریکٹر محکمۂ موسمیات سردار سرفراز کا مزید کہنا ہے کہ خلیجِ بنگال میں بننے والا سائیکلونک طوفان تمام نمی اپنی جانب کھینچ رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 28 ستمبر سے 2 اکتوبر کے دوران سندھ بھر میں بارشیں متوقع ہیں۔