کراچی میں آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی

کراچی میں آئندہ ہفتے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی گئی۔

ڈائریکٹر جنرل( ڈی جی) پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ سردار سرفراز نے بول نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں بارش کاسلسلہ ختم ہوگیا، تاہم کراچی میں 4 یا 5 جنوری کوہلکی بارش کاامکان ہے۔

ڈی جی میٹ سردارسرفراز نے بتایاکہ بارش کا انحصار بلوچستان میں داخل ہونےوالےسسٹم پر ہوگا، مغرب سے آنےوالی ہوائیں 31 دسمبر سے بلوچستان میں داخل ہونگی۔

ڈی جی میٹ نے کہاکہ کراچی میں دن میں سردی کی شدت میں اضافہ نہیں ہوگا، جبکہ رات میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

ڈائریکٹر جنرل محکمہ موسمیات سردارسرفراز نے شہریوں کو خبردار کرتے ہوئے کہاکہ کراچی میں 10 جنوری کے بعد سردی کی لہرمتوقع ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز کراچی میں 13 سال بعد دسمبر کا سرد ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل درجہ حرارت 19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاتھا جبکہ رات میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

یاد رہے کہ دسمبر 2008 کو سرد ترین دن 19.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا تھا.

اپنا تبصرہ بھیجیں