کراچی میں اومی کرون کے کیسز کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی

کراچی میں کورونا وائرس کے جنوبی افریقی ویرینٹ اومی کرون کے کیسز کی تعداد میں تیزی سے اضافہ  ہونے لگا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے حکام  کے مطابق کراچی میں مزید 10 افراد میں اومی کرون ویرینٹ کی تصدیق ہو گئی ہے، متاثرہ افراد میں 6 خواتین اور 4 مرد شامل ہیں۔

حکام محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ  اومی کرون سے  متاثرہ افراد  کا تعلق  ضلع شرقی، غربی اور  وسطی سے ہے اور  ان کی عمریں 21 سے 66 سال کے درمیان ہیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ افراد  جن لوگوں سے ملے ان کی ٹریسنگ شروع کر دی گئی ہے۔

محکمہ صحت کے  حکام کا بتانا ہے کہ  کراچی میں اومی کرون سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 54 ہو گئی ہے۔  

اپنا تبصرہ بھیجیں